ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہاتھرس عصمت ریزی کی متاثرہ کیلئے انصاف کا مطالبہ؛ میسور میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

ہاتھرس عصمت ریزی کی متاثرہ کیلئے انصاف کا مطالبہ؛ میسور میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Sun, 11 Oct 2020 17:49:26    S.O. News Service

میسور 11/اکتوبر ( پریس ریلیز/ایس او نیوز)۔ اتر پردیش کے ہاتھرس میں ہوئے دلت لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کرناٹک  شاخہ نے ریاست گیر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر شہر میسور میں بھی ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی نائب صدر دیوانور پٹہ نانجایا ، ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹریس کمارسوامی۔ ایس ڈی پی آئی ضلعی سکریٹری امجد خان ، سری جننا پرکاش سوامیجی ،میسور۔ مولانا اسماعیل ، صدر آل انڈیا ائمہ کونسل میسور ڈسٹرکٹ یونٹ۔ سری مردودھم سابق میئر ، میسور۔ محمد صفی ضلعی صدر پی ایف آئی۔ میسور ۔چوراناہلی شیوانا کنوینر ڈی ایس ایس میسور، دیواراجہ رہنما کتور۔صدر یوتھ فورم آف اسٹیٹ لیڈرشپ، تبریز سیٹھ ڈسٹرکٹ میڈیا سکریٹری شریک رہے ۔


Share: